4 ستمبر 2013 - 19:30
روس کا انتباہ، علاقے میں تابکاری مواد پھیلنے کا خطرہ

روس نے کہا ہے کہ شام پر حملے کي صورت ميں خطے ميں تابکاري مواد پھيلنے کا خطرہ ہے۔

ابنا: ماسکو ميں روسي وزارت خارجہ کي جانب سے جاري ہونے والے بيان ميں کہا گيا ہے کہ اگر دمشق کے نواحي علاقے ميں واقع جوہري تحقيقاتي ادارے کي عمارت کو جان بوجھ کر يا غلطي سے نشانہ بنايا گيا تو اس کے انتہائي خطرناک نتائج برآمد ہو ں گے۔امريکہ کي جانب سے شام کے خلاف حملے کے لئے عالمي اجماع کے حصول اور سينٹ کي جانب سے حملے کي حمايت کے باوجود شام پر حملے کي عالمي سطح پر مخالفت کي جارہي ہے۔  ادھر چين نے بھي کہا ہے کہ شام پر حملے کي صورت ميں عالمي معيشت کو زبردست نقصان اٹھانا پڑے گا۔چين کے وزير خزانہ نے کہا کہ شام پر حملے کي صورت ميں تيل کي قيمتوں ميں اضافہ ہوگا جس کي وجہ سے عالمي معشيت کو زبردست دھچکہ لگے گا۔ امريکہ ،  شامي حکومت  پر کيميائي ہتھياروں کے استعمال کا الزام لگاکر اس ملک پر حملہ کرنے کي منصوبہ بندي کر رہا جس کي عالمي سطح پر مخالفت کي جارہي ہے۔ ماہرين کا کہنا ہے کہ شام کے خلاف امريکہ کا ممکنہ حملہ ديگر جنگوں کي طرح  امريکہ کي رسوائي اور شکست پر منتج ہوگا۔

.......

/169